ہم پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹر کے ریسورس سینٹر ہیں
محکمہ زراعت پنجاب پاکستان کے تحت سی پیک یونٹ کو چین اور پاکستان کے اقتصادی مواقع اور اس کے مضمرات سے متعلق کسانوں ، پیداوار کنندگان ، برآمد کنندگان ، عام عوام اور سرکاری عہدیداروں سمیت اہم اسٹیک ہولڈروں میں شعور بیدار کرنے کے لئے سرکاری اور نجی شعبے کے لئے ریسورس سنٹر بننے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سی پیک اقتصادی راہداری خطے کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور موقع فراہم کرےگی۔ اس کے دو طرفہ فوائد سے کہیں زیادہ یہ پاکستان اور چین کے عوام کے ساتھ ساتھ پورے خطے کی عوام کے لئے بھی امن اور خوشحالی کا راہداری ہے۔ یہ قوموں کو ایک دوسرے کے نزدیک لائے گی اور بہتر رابطے کے ذریعے معاشی تبدیلی لائے گی۔ انفراسٹرکچر ، توانائی ، زراعت وغیرہ پر سی پیک کے تحت متعدد منصوبے متعارف کروائے جارہے ہیں جن سے اسٹیک ہولڈرز کی بڑی
تعداد کو ترقی کرنے کے مواقع مل رہے ہیں۔
انٹرنیشنل سیمینار
آن بزنس آپرچونیٹیز اِن پنجاب
۲۰۱۷ - (آئی ایس بی او پی)
(۲۲۔۲۴ مئی ۲۰۱۷)
پنجاب میں بزنس مواقع سے متعلق بین الاقوامی سیمینار (آئی ایس بی او پی)۲۲۔۲۴ مئی ۲۰۱۷ میں لاہور میں منعقد ہوا جس میں سیمینار ، ایکسپو ، بزنس نیٹ ورکنگ ، دوطرفہ مفید ملاقاتیں شامل تھیں۔ آئی ایس بی او پی -۲۰۱۷ میں پوری دنیا کی مختلف کمپنیوں نے شرکت
کی۔ اس سیمینار کا مقصد سرمایہ کاروں ، کاروباری اداروں ، کاروباری مالکان ، کاروباری افراد اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا تاکہ وہ پنجاب کی طرف سے پیش کیے جانے والے بے پناہ کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کریں۔
سرگرمیاں
سی پیک یونٹ کی سرگرمیاں مندرجہ ذیل ہیں:
- CPEC دستاویزات / پروٹوکول اور معاہدوں سے متعلق معلومات کی کولیکشن اور تیاری۔
- محکمہ زراعت میں CPEC سے متعلقہ کاموں کی بہتر تفہیم کے لئے کام کرنے والے سرکاری افسران کی کپیسیٹی بلڈنگ۔
- زراعت کے شعبے اور اس سے وابستہ صنعتوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا۔