محکمہ زراعت پنجاب پاکستان کے تحت سی پیک یونٹ کو چین اور پاکستان کے اقتصادی مواقع اور اس کے مضمرات سے متعلق کسانوں ، پیداوار کنندگان ، برآمد کنندگان ، عام عوام اور سرکاری عہدیداروں سمیت اہم اسٹیک ہولڈروں میں شعور بیدار کرنے کے لئے سرکاری اور نجی شعبے کے لئے ریسورس سنٹر بننے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سی پیک اقتصادی راہداری خطے کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور موقع فراہم کرےگی۔ اس کے دو طرفہ فوائد سے کہیں زیادہ یہ پاکستان اور چین کے عوام کے ساتھ ساتھ پورے خطے کی عوام کے لئے بھی امن اور خوشحالی کا راہداری ہے۔ یہ قوموں کو ایک دوسرے کے نزدیک لائے گی اور بہتر رابطے کے ذریعے معاشی تبدیلی لائے گی۔ انفراسٹرکچر ، توانائی ، زراعت وغیرہ پر سی پیک کے تحت متعدد منصوبے متعارف کروائے جارہے ہیں جن سے اسٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد کو ترقی کرنے کے مواقع مل رہے ہیں۔
![]() |
![]() |
| پنجاب کی زراعت میں بڑی فصلوں کی پیداواری تقسیم | پنجاب کے کھیتوں میں فصلوں کی تقسیم |

